امریکی شہری ایڈورڈ جوزف ہڈسن چترال میں توشی شاشہ مارخور کنزروانسی میں 44انچ لمبی سینگ والے مارخور کا شکار
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)گذشتہ روز ایک امریکی شہری ایڈورڈ جوزف ہڈسن نے چترال میں توشی شاشہ مارخور کنزروانسی میں 44انچ لمبی سینگ والے مارخور کا شکار کیا۔
ڈی ایف او (وائلڈ لائف) لوئر چترال الطاف علی شاہ کے مطابق شکارکردہ مارخور کی عمر 10 سال تھی اور اس کے سینگ 44 انچ لمبے تھے۔
امریکی شکاری نے ٹرافی شکار کی پرمٹ کے لئے88000یوایس ڈالر جس کی پاکستانی رقم(14166000)روپے بنتے ہیں ادا کیے اور اس ٹرافی شکار کی80فیصدرقم کمیونٹی کے پاس جائے گی۔
17 دسمبر، 2020 کو، امریکی ٹرافی شکاری جوزف بریڈفورڈ نے توشی شاشا مارخور کنزروانسی میں ایک کشمیری مارخور کا شکار کیاتھا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں