تازہ ترین

ریسکیو 1122لوئر چترال کی طرف سے چترال لیویز کے 20 اہلکاروں کے لئے13دنوں سے جاری ٹریننگ اختتام پذیر

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایت پر ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین کی نگرانی میں ریسکیو1122 کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر لوئر چترال حسن عابد کی زیر نگرانی ڈی سی آفس لوئر چترال میں لوئر چترال لیویز اہلکاروں کو ریسکیو 1122 ٹریننگ ونگ پچھلے 13 دنوں سے فرسٹ ایڈ ٹریننگ دے رہا تھا، ٹریننگ میں لوئر چترال لیویز کے 20 اہلکاروں نے حصہ لیا، ٹریننگ کے دوران لیویز اہلکاروں کو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فرسٹ ایڈ ٹریننگ اور آگ لگنے کی صورت میں بروقت آگ پر قابو پانے کی مکمل ٹریننگ دی گئی، دوران ٹریننگ ریسکیو 1122 کے ٹریننگ ونگ نے لیویز اہلکاروں کو عملی مشقیں بھی کرائیں، ریسکیو 1122 کی طرف سے لیویز اہلکاروں کو فرسٹ ایڈ اور ایمرجنسی میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ٹریننگ سیشن کا سلسلہ اختتام کو پہنچا، ٹریننگ کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن لوئر چترال کی طرف سے ریسکیو1122 کی ٹریننگ ونگ کا شکریہ ادا کیا گیا اور لوئر چترال میں ریسکیو 1122 کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا گیا.

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى