پہلی خاتون ڈی پی او چترال سونیا شمروز خان نے اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس افیسرلوئر چترال پی ایس پی افیسرمحترمہ سونیہ شمروز خان نے منگل کے روز لوئر چترال میں بحیثیت ڈی پی او اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
اس موقع پرپولیس کی چاق و چو بند دستے نے اُنہیں سلامی پیش کی۔ڈی پی او نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھا کر فاتحہ خوانی کی۔
اُنہوں نے اسٹاف کے ساتھ تعارفی ملاقات کہا کہ امن وامان قائم رکھنا پولیس کی ذمہ داری ہے جس کے لئے شہریوں اور پولیس کے درمیان اعتماد کی ضرورت ہے۔ عوام الناس کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور شرافت کا دامن کبھی نہ چھوڑیں۔اُنہوں نے کہا کہ عوام کی خدمات میں بہتری اور معاشرے سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
واضح رہے کہ محترمہ سونیہ شمروز خان صوبے کی پہلی خاتون ڈی پی او ہے جنہیں لوئر چترال میں تعینات کیا گیا ہے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں