تازہ ترین

وزیراعلی محمود خان نے کورونا سے شہید ہونے والے صوبے کے پہلے ڈاکٹر محمد جاوید کے اہل خانہ کو شہداء پیکیج کے تحت 70 لاکھ روپے کا چیک دے دیا

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا سے شہید ہونے والے صوبے کے پہلے ڈاکٹر محمد جاوید کے اہل خانہ کو شہداء پیکیج کے تحت 70 لاکھ روپے کا چیک دے دیا۔ فرنٹ لائن پر خدمات انجام دیتے ہوئے کورونا سے شہید ہونے والے صوبے کے دیگر ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کے ورثا کو بھی اس پیکیج کے تحت امداد کی فراہمی پر کام جاری ہے اور عنقریب ان کے ورثا کو امدادی چیکس دئے جائیں گے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ صوبائی حکومت ان شہدا کے ورثا کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان شہیدوں کے اہل خانہ کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ کورونا وبا میں فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والے طبی عملے اور دیگر اہلکاروں کو اصل ہیرو قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی جانیں بچانے کے لئے تمام فرانٹ لائن ورکرز کی خدمات قابل تحسین ہیں اور صوبائی حکومت ان کی قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دفتر کے دروازے شہدا کے ورثاء کے لئے ہر وقت کھلے رہیں گے وہ خود کو درپیش کسی بھی مسئلے کے لئے ان کے دفتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔