تازہ ترین

دومادومی بجلی گھر کی ٹرانسمیشن لائینوں کو بونی گریڈ اسٹیشن تک پہنچانے کے سلسلے میں معتبرات کی میٹنگ

اپرچترال(چترال ایکسپریس)ایس آر ایس پی کی طرف سے دومادومی بجلی گھر کی ٹرانسمیشن لائینوں کو بونی گریڈ اسٹیشن تک پہنچانے کے سلسلے میں بونی کے معتبرات کی ایک میٹنگ غلام علی شاہ ایڈوکیٹ کے زیر صدارت بونی میں منعقد ہوئی۔میٹنگ میں تمام شرکاء کی جانب سے دوما دومی بجلی گھر کے ٹرانسمیشن لائینوں کو پیڈو گریڈ اسٹیشن تک نہ پہنچانے پر ایس آر ایس پی پر برہمی کا اظہار کیا گیا اور 11جنوری کو متعلقہ ادارے کے خلاف جلوس کرنے کا متفقہ طورپرفیصلہ کیا گیا۔میٹنگ میں شرکاء نے کہا کہ جلسے کے بارے میں متعلقہ ادارے، ضلعی اور تحصیل مجسٹریٹ کو بھی پہلے ہی سے نوٹس دی گئی ہے۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى