شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج کازیر تعمیر تورکہو اپروچ روڈ بمقام استارو کا تفصیلی جائزہ، ٹھیکہ دار کو کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

اپرچترال(ذاکر محمدزخمی)شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے ہدایات پرشاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے تورکہو ویلی کا دورہ کیا۔متعدد عوامی مقامات اور کاروباری مقامات کے ساتھ ساتھ انہوں نے زیر تعمیر تورکہو اپروچ روڈ بمقام استارو کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ ٹھیکہ دار کو کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے موقع پر موجود زمین مالکان کو یقین دلایا کہ ان کے زمین کے معاوضہ جات ان کو ادا کی جائے گی اور اس کی جلد از جلد ادائیگی کے سلسلے میں اپنی بھر پور کوشش کرینگے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔