تازہ ترین

اپرچترال میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ڈی سی اپر چترال شاہ سعود کا مختلف علاقوں دورہ

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی)اپر چترال میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے ڈاکٹر رحمت امان ڈی،ایچ،او اپر چترال اور ڈاکٹر فرمان ایم ایس اپر چترال کے ہمراہ اپر چترال کے مختلف علاقوں میں موجود متعدد پولیو ٹیموں کا دورہ کیا اوراس قومی فریضہ کو احسن انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے سلسلے میں احکامات صادر کیے۔ ڈپٹی کمشنر شاہ سعود نے اپنے پیغام میں جملہ عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور اپنے نونہالوں کو اپاہچ ہونے سے بچائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اپر چترال کو پولیو سے پاک ضلع بنانے میں بطور شہری اپنا اپنا کردار ادا کریں اورحکومت وقت کا ساتھ دیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔