وزیراعلی محمود خان کا کورونا سے متاثرہ پبلک ہیلتھ سکول کی نرسنگ انسٹرکٹر گلشن شاکر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار ،لواحقین سے تعزیت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا سے متاثرہ پبلک ہیلتھ سکول کی نرسنگ انسٹرکٹر گلشن شاکر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے ۔
یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ کورونا کے مریضوں کے علاج معالجے کے لئے نرسوں کی خدمات کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ صوبائی حکومت ان کی گران قدر خدمات اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔