ڈی پی او چترال سونیا شمروز خان کی موجودگی میں خواتین کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہوگا۔اے این پی صوبائی نائب صدر خدیجہ بی بی

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس)عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے نائب صدرخدیجہ بی بی نے چترال لویر میں سونیا شمروز خان کی بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے چترال کے لئے نیک شگون قرار دیا ہے۔ ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ہے کہ پورے صوبے میں چترال میں سب سے پہلی مرتبہ ایک خاتون ڈی پی او کی پوسٹنگ ہونا ایک اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ سونیا شمروز خان کی موجودگی میں خواتین کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہوگا اور ان کی خودکشی کے واقعات میں نمایاں کمی آ ئی گی۔ انہوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ اب خواتین اپنے مسائل بلا جھجک اور کھل کر ڈی پی او کے سامنے بیان کرسکیں گی۔
انہوں نے کہا کہ وہ پشاور سے چترال واپسی پر ڈی پی او کی خدمت میں حاضر ہو کر خواتین سے متعلق مسائل سے آگاہ کریں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔