تازہ ترین

اپر چترال کے لئے ٹرانسپورٹ کئے جانے والے سوختنی لکڑی کی چیکنگ کے لئے چوکی شاچار کے مقام پرباونڈری پرلگائی جائے۔عمائدین یونین کونسل کو اور دنین

چترال ایکسپریس (عبدالغفار سے) یونین کونسل کوہ اور دنین یونین کونسل کے کاری سے لے کر کوجو تک کے عوام نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اپر چترال کے لئے ٹرانسپورٹ کئے جانے والے سوختنی لکڑی کی چیکنگ کے لئے چوکی چترال شہر کے قریب قائم کرنے کی بجائے شاچار کے مقام پر اپر اور لویر اضلاع کی مشترکہ باونڈری پرلگائی جائے۔ ایک اخباری بیان میں کوہ یونین کونسل کے متعدد عمائیدین نے اس بات پر تشویش کا اظہارکیا ہے کہ اپر چترال کو سوختنی لکڑی کی چیکنگ میں لویر چترال کے کوہ اور دنین یونین کونسلوں کے عوام کو بھی روک کر بازپرس کی جاتی ہے جبکہ لویر چترال کے عوام کو اپنی شناخت ظاہرکرنے میں وقت کا ضیا ع ہونے کے ساتھ ساتھ ذہنی کوفت بھی ہوتی ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔