تازہ ترین

وزیراعلی محمود خان کا کرک میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت ، واقعے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس کااظہار۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کرک میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے پولیس کو واقعے میں ملوث عناصر کی جلد گرفتاری کے لئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر ہمارے بچوں کے دشمن ہیں اور وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى