مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ گورنمنت ہائ سکول رومبور کی ٹیم دوسری مرتبہ فاتح قرار

رومبور ( فتح اللہ) وادی کالاش رومبور میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں گورنمنت ہائ سکول کے ٹیم نے اپنے مد مقابل ٹیم کو شکست دے کرٹرافی اپنے نام کر لیا ۔ فائنل میچ کولدیش اور گورنمنٹ ہائی سکول رومبور کے مابین کھیلا گیا۔ سکول ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مد مقابل ٹیم کو 12 اورز میں 128 رنز کا حدف دیا اور مدمقابل ٹیم 11 اورز میں آل آؤٹ ہو گئے۔ جیت کی خوشی کو دوبالا کرنے کے لیے سکول ٹیم کی کھلاڑیوں نے ٹرافی کے ساتھ رقص پیش کیا جس کے بعد گاؤں آنے پر فاتح ٹیم کا بھر پور استقبال کیا گیا۔ کھلاڑیوں پر مٹھائیوں اور اخروٹ کی برسات کی گئ ۔ یاد رہے کہ وادی کالاش رومبور کے نوجوان یوسف خان کی طرف سے ایک سال پہلے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا تھا جو ایک سال پہلے موسمی حالات اور سہولت کی عدم دستیابی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا تھا جس کے بعد اسی سال وادی کالاش کے نوجوان کے لیے ایک بار پھر ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ۔ وادی کالاش میں کرکٹ کے لیے کوئ جگہ نہیں ہے کرکٹ گراؤنڈ تو دور کی بات ہے یہاں کے نوجوان موسمی حالات کے ساتھ کھیلوں کے اہتمام کرتے ہیں ۔ اکتر خزاں اور سردی کے موسم میں کرکٹ کے ٹورنامنٹ یا دوسرے کھیل کھیلے جاتے ہیں کیوں کہ خزاں اور سردی کے موسم میں کیھت خالی ہوتے ہیں کوئ فصل نہیں اُگایا جاتا ہے اس لیے کھیل کے لیے میدان نما جگ مل جاتا ہے بصورت دیگر کوئ خاص جگہ کھیل کود کے لیے مختص نہیں جب بھی کیھت خالی ہو جاتے ہیں تو کھیتوں سے استفادہ حاصل کرتے ہیں اور نوجوان جسمانی وذہنی صحت کے لیے کھیل کود کا انتظام کرتے ہیں ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔