وزیر اعلی محمود خان سے ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور کے نمائندہ وفد کی ملاقات

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی اور کاروباری شعبے سے وابستہ خواتین کو درپیش مشکلات کے حل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ممبر صوبائی اسمبلی رابعہ بسری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد صوبے میں کاروباری اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے خواتین انٹر پرینورز کی کاوشوں سے بھی وزیر اعلی کو آگاہ کیا۔ ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قیام کو صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم اور حوصلہ افزا پیشرفت قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ خواتین دیگر شعبوں کے علاوہ تجارتی اور کاروباری شعبوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہی ہیں جو ملکی تعمیر و ترقی کے لئے ایک حوصلہ افزا پیشرفت ہے۔ وزیر اعلی نے کہا موجود صوبائی حکومت خواتین کو درپیش مسائل کے حل، ان کی فلاح و بہبود کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ صوبائی حکومت ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے وابستہ خواتین کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گی۔ وفد کی طرف سے ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے لئے موزوں جگہ فراہم کرنے کے مطالبے وزیر اعلی نے متعلقہ حکام اس سلسلے میں کسی موزوں جگہ کی نشاندہی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔