باغ پُل اویر میں معیاری کام کرنے پر فدا محمد اینڈ کمپنی کے مشکور ہیں۔شہزادہ محمد شفیق الملک

اپرچترال(چترال ایکسپریس)جذبہ تنظیم اویر اپر چترال کے سرپرست اعلیٰ شہزادہ محمد شفیق الملک نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ باغ پُل بروم اویر میں معیاری کام کرنے پرہم جذبہ خدمت تنظیم اور علاقہ اویر کے عوام فدا محمد اینڈ کمپنی کے مشکور ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی کئی بار اس پُل کے مرمت کے لئے فنڈ رکھے گئے تھے لیکن ناقص کام ہونے کی وجہ سے پُل دریا بُرد ہوگیا۔واضح رہے کہ باغ پُل واحد پُل ہے جوکہ شاہ برونز،اوی،پختوری،شونگوش اور اویر بالا کے عوام اس سے مستفید ہورہے ہیں۔شہزادہ شفیق الملک نے روزانہ کی بنیاد پر کام کی نگرانی اور معیاری بنانے میں کردار ادا کرنے پر جذبہ خدمت تنظیم کے رضاکاروں کو داددیتے ہوئے کہا کہ جو اچھا کام کرینگے اس کی تعریف کرنا چاہیئے۔ علاقہ اویر میں لگنے والے ایک ایک روپیہ کا حساب لینگے۔ اُنہوں نے کہا کہ چھانی اویر روڈ اور پھوکیڑ پُل کیلئے بھی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے عنقریب اس روڈ پر خرچ ہونے والی فنڈ اور کام کے حوالے سے عوام علاقہ کو آگاہ کرینگے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔