مژگول سے تعلق رکھنے والےجمیل الرحمن کا ملکی اورغیر ملکی ایگزائیمر کی موجودگی میں ایم فیل ٹیسیز کا کامیابی سے دفاع

چترال (چترال ایکسپریس)جمیل الرحمن ولد گل حسین نے 18 جنوری 2021 کو ملکی اور غیر ملکی ایگزائیمرکی موجود گی میں اپنے ایم فیل کے تیسیزکا کامیابی سے دفاع کرنے میں کامیاب ہوا۔۔ایم فیل میں اُنکا موضوع سیرت النبی صلی االلہ علیہ وسلم تھا۔۔
جمیل چترال کے علاقہ موڑکہوکے گاؤں مژگول کے مقبول علمی گھرانے کا چشم و چراغ اور ریٹائرڈ پرنسپل گل حسین کے فرزند ارجمند ہیں۔۔
جمیل الرحمن نے اپنے تعلیمی سفر کا آغاز علامہ اقبال پبلک سکول مژگول موڑکہوسے کیا۔۔ملاکنڈ یونیورسٹی سے گریجویشن اور پشاور یونیورسٹی سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔۔اور اب مُلک کے معروف علمی ادارہ اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے MPhil کرنے میں کامیاب ہوئے۔۔
جمیل الرحمن حافظ قرآن ہونے کے ساتھ جامعہ اشرافیہ لاہور سے بھی فارغ التحصیل ہیں۔۔ایسے ہونہار اور قابل بیٹوں پر قوم بجا طور پر ناز کرتی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔