جنجریت دروش سے تعلق رکھنے والے شعیب محمد لال کو صوبیدار میجر رینگ پر ترقی دی گئی۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) جنجریت دروش سے تعلق رکھنے والے چترال سکاؤٹس کے صوبیدار شعیب محمد خان لال کو صوبیدار میجر رینگ پر ترقی دی گئی۔گذشتہ روز اس حوالے سے ارسون چھاؤنی میں ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی۔جس میں ونگ کمانڈر 142 ونگ ارسون کرنل رضوان نے ترقی پانے والے شعیب محمد لال کو اپنے ہاتھوں سے صوبیدار میجر کے اسٹارز لگائے۔اس موقع پر عتیق الرحمن کیسو دروش۔سنگین لال اورغوچ چترال کو صوبیدار رینگ پر جبکہ ایک سپاہی کو لانس نائک رینک پر ترقی ملی۔تقریب میں فوجی افیسران۔فوجی جوانوں کے علاوہ عمائدین دروش۔سابق تحصیل ناظم قسواراللہ۔(ر) انسپکٹرحاکم صلاح الدین۔صدر تحریک انصاف دروش ارشاد مکرر۔(ر) صوبیدار بہادر جلال۔غزان لال۔سروار الدین۔ صدیق اکبر رضاخیل۔سراج لال۔علاؤالدین وغیرہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔