تازہ ترین

وزیر اعلیٰ  محمود خان نے اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی کی خوشدامن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی کی خوشدامن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ دریں اثنا وزیر اعلیٰ نے سینئر صحافی افتخار حسین کے والد کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى