چترال پریس کلب کے نومنتخب کابینہ کے ارکان کی حلف وفاداری کی تقریب سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد

پشاور(چترال ایکسپریس)چترال پریس کلب کے نومنتخب کابینہ کے ارکان کی حلف وفاداری کی تقریب سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے حلف لیا جبکہ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اوقاف اور اقلیتی امور وزیر زادہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ حلف اٹھانے والوں میں صدر ظہیر الدین، سینئر نائب صدر سیف الرحمن عزیز، نائب صد میاں آصف علی شاہ کا کاخیل، جنرل سیکرٹری عبدالغفار، فنانس سیکرٹری نور افضل خان اور آفس سیکرٹری سید نذیر حسین شاہ شامل تھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب کرتے ہوئے کامران بنگش نے کہا صحافیوں کے جملہ مسائل حل کرناپی ٹی آئی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں اوراسے پوری دلجمعی اور خلوص نیت سے عملی جامہ پہنایاجارہا ہے تاکہ وہ اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دینے کے قابل ہوسکیں۔ انہوں نے چترال سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی یقین دہانی کی کہ ان کے مطالبات پر ہمدردانہ غور کیا جائے گاجن میں میڈیا کالونی کا قیام سر فہرست ہے۔ معاون خصوصی وزیر زادہ نے کہاکہ قیام رپاکستان کے بعد پہلی مرتبہ ٹھوس بنیادوں پر سنجیدگی سے چترال کی پسماندگی دور کرنے کی طرف توجہ دی جارہی ہے اور ترقیا تی کاموں کا جال ہر سو بچھایا جارہا ہے۔ انہوں نے چترال میں میڈیا کے مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ چترال کی تعمیر وترقی اور معاشرتی ہم آہنگی میں اس کا کردار مسلمہ اور قابل تعریف ہے۔ پریس کلب کے صدر ظہیرالدین نے چترال میں صحافیوں کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی۔ اورصدر پریس کلب نے چترال کا روایتی تخفہ چترالی ٹوپی معاون خصوصی کامران بنگش اور وزیر زادہ کوپیش کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔