تازہ ترین

وزیر اعلی محمود خان کاسابق وزیر اعلی امیر حیدر خان ہوتی کے سسر سریر خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے سابق وزیر اعلی امیر حیدر خان ہوتی کے سسر سریر خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
درایں اثناء وزیر اعلی نے بونیر سے تعلق رکھنے والے سنئیر صحافی محمد ظاہر شاہ کے انتقال پر بھی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اور مرحوم کی معفرت کے لئے دعا کی ہے۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى