تازہ ترین

وزیر اعلی محمود خان کا پاکستان تحریک انصاف کے دیرینہ کارکن اور سابق ٹاون ممبر جمشید ملازئ کے انتقال پر تعزیت

پشاور(چترال ایکسریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اتوار کے روز پاکستان تحریک انصاف کے دیرینہ کارکن اور سابق ٹاون ممبر جمشید ملازئ کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی کی۔ وہ کچھ دیر لواحقین کے ساتھ رہے اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
دریں اثناء وزیر اعلی پرائم منسٹر آفس میں تعینات ڈپٹی سیکرٹری عادل صافی کی رہائش پر بھی گئے جہاں انہوں نے موصوف کے والد کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیر اعلی کچھ دیر متاثرہ خاندان کے ساتھ رہے اور مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔