گلگت بلتستان میں IT اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر  کی ترقی کے لیے سپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن (SCO)   اور آغاخان فاؤنڈیشن پاکستان  (AKF) کے درمیان  MoU دستخط

گلگت(چترال ایکسپریس)گلگت بلتستان میں IT اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر  کی ترقی کے لیے سپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن (SCO)   اور آغاخان فاؤنڈیشن  پاکستان  (AKF) کے درمیان  ایک میمورنڈم آف انڈرسٹنڈنگ (MoU) دستخط ہوئے۔  اس MoU   کا مقصد SCO  اور AKF  اور دوسری آغاخان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک  ایجنسیز کے درمیان گلگت بلتستان کی  استحکام سماجی و معاشی ترقی کے مشترکہ مقصدکو پر اعتماد انٹرنیٹ اور ٹیلی کام انفراسٹرکچر  کے ذریعے مضبو ط کرنا ہے۔

بریگیڈیئر محمد مقبول احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایس سی او ، اور اختر اقبال ، چیف ایگزیکٹو آفیسر اے کے ایف (پاک) ، میجر جنرل علی فرحان ایچ آئی (ایم) ، ڈائریکٹر جنرل ایس سی او نے  اے کے ڈی این  کی قیادت  آغا خان فنڈ فار اکنامک ڈیویلپمنٹ کے ڈائریکٹر  سلطان علی الانہ ، اسماعیلی کونسل برائے پاکستان کے صدر  حافظ شیرعلی ، چیئرمین آغا خان فاؤنڈیشن پاکستان ، اقبال والجی ، سیرینا ہوٹلز اور چیئرمین عزیز بولانی۔ اے کے آر ایس پی اور ایئر سی ڈیری وقار احمد ، ڈائریکٹر آپریشنز اور  ایکسٹر نل افئیرزاے کے ایف (پاکستان) کی موجودگی میں اس MoU پر دستخط کیے۔اس MoU کے تحت، SCO  اور AKF (Pak)    گلگت بلتستان کے مختلف مراکز میں فری لانسنگ مراکز اور  IT پارکس کی مشترکہ  طور پر ڈیزائن ، اس کے قیام اور اس کی مینجمنٹ میں  تعاون کرے گا جو سافٹ وئیر، آئی ٹی، اور بزنس پروسس  آئوٹ سورسنگ  کے مرکز کے طو ر پر کام کریں گے۔ ساتھ ہی ساتھ ہنزہ، ناصر آباد میں IT پارک کا قیام کیا جائےگا جو کہ سٹیٹ آف دی آرٹ آئی ٹی انفراسٹرکچر، تیز انٹرنیٹ  مرکز اور چھوٹے اور بڑھتے ہوئے کاروبار ، اسٹارٹ اپس ، فری لانسرز اور چیمبر آف کامرس کے لئے ایک مرکز ہو گا

اس کے علاوہ ، یہ MoU اسکولز اور صحت کی سہولیات کو تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی ، مارکیٹ روابط کی تشکیل ، آئی سی ٹی کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے لئے وسائل کو متحرک کرنے اور سرویلنس سسٹم  اورتباہی کے خطرے کو تقویت دینے کے لئے ایس سی او اور اے کے ایف (پاک) کے مابین زیادہ سے زیادہ تعاون کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔  یہ MoU  اے کے ایف (پاک)  اور ایس سی او کو   ICT کے ذریعے ، گلگت بلتستان  کی عوام کو  CPEC جیسے بڑے اقدامات سے زیادہ سے زیادہ معاشی فوائدکے مواقع  فراہم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوگا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔