تازہ ترین

اپر چترال میں دس روزہ صفائی مہم کا آغاز۔

اپرچترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)اپر چترال میں دس روزہ صفائی مہم کا آغاز ہوگیا۔صفائی مہم ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال کی نگرانی میں ہورہا ہے۔ اس مہم میں تحصیل میونسپل انتظامیہ، لائن ڈیپارٹمنٹس اوردوسرے رفاعی ادارے حصہ لے رہے ہیں۔صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایات پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے ربنواز خان تحصیلدار مستوج اور TMA موڑکہو/تورکہو کے دفتری اہلکاروں کے ہمراہ علاقہ موڑکہو کے حدود میں صفائی کے حوالے سے بھر پور مہم کا انعقاد کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے عوام الناس کو صفائی مہم کے حوالے سے صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے پیغامات پہنچادئیے۔انہوں نے کہا کہ بطور مہذب شہری اپنے معاشرے کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کا اخلاقی فرض ہے۔ لہذا اس دس روزہ مہم کے دوران اپنے اپنے گھروں کے اردگرد کوڑا کرکٹ کو ٹھکانہ لگائیں اور حکومت کے اس مشن کو اپنی منطقی انجام تک پہنچانے میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال کا ساتھ دیں۔کیونکہ صاف ستھرا ماحول صاف ستھرا زندگی اور صاف ستھرا زندگی سے صحت مند معاشرہ جنم لیتی ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔