ہوپ کیمیکل پرائیوٹ لمیٹیڈ ہاؤس ہولڈ کیلنگ پراڈکٹس مینوفیکچرنگ کے زیر اہتمام ڈسٹریپیوٹرز کے اعزاز میں اسلام آباد میں تقریب کا اہتمام

اسلام آباد(چترال ایکسپریس)چترال کے تین باصلاحیت نوجوانوں نے 28 اپریل 2001ء کو ہوپ کیمیکل کے نام سے ایک کمپنی کابنیادرکھا اور اپنے مسلسل سخت محنت اتفاق اور واسیع تر تجربوں کے باعث اپنے کاروباری سرگرمیاں سالمیت منصفانہ اور اعلی اخلاقی معیار کے اصولوں پرقائم رہتے ہوئے آج اپنا نام پیدا کیا۔
اس وقت چترال کے درجنوں نوجوان اس کمپنی میں ملازمت کررہے ہیں۔ہوپ کیمیکل پرائیوٹ لمیٹڈ ہاوس ہولڈ کیلنگ پراڈکٹس مینوفیکچرنگ کرنے والی کمپنی ہے۔مذکورہ کمپنی کے زیر اہتمام ڈسٹریبیوٹرز کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام گذشتہ روز اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس میں خیبر پختونخوا، پنجاب اور وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے ڈسٹریبیوٹرز نے شرکت کی۔ جن میں سے دس کا تعلق چترال سے اور باقی کا دوسرے علاقوں سے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی نامور سماجی شخصیت سید نظار شاہ تھے۔ تقریب میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ڈسٹریبیوٹرز میں نقد انعام، شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کی گئی۔
ہوپ کیمیکل پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی کا قیام چترال سے تعلق رکھنے والے نوجواناں شاہ حکیم تراب، سید ظاہر شاہ اور سید غلام علی شاہ نے 28 اپریل 2001ء کو عمل میں لایا تھا۔ مذکورہ کمپنی کا سیلوگن ”کلین فری” ہے۔ ہوپ کیمیکل پرائیوٹ لمیٹڈ کا مقصد اپنے کسٹمرز کو کم قیمت پر معیاری اور آرگینک پراڈکٹس فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ چترال کے نوجوانوں کے لئے بہترین ملازمتوں اور کاروباری مواقع پیدا کرنا ہے جو کہ چترال سے تعلق رکھنے والے درجنوں نوجوانوں کو مواقع دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ہوپ کیمیکل پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی کا اصل مقصد چترال کے لوگوں بالخصوص نوجوان نسل میں کاروباری مائنڈ اور کاروباری آئیڈیا کا فروغ دینا ہے ہوپ کیمیکل کے نقشے قدم پہ چلتے ھوئے چترال جیسے دورافتادہ علاقے کے نوجوان اب کاروبار کو نوکری پہ ترجیح دے رہے ہیں۔
ہوپ کیمیکل پرائیوٹ لمیٹڈ اب ایک نیشنل کمپنی کا درجہ رکتی ہیاور کمپنی مصنوعات ملک کے تمام بڑی مارکیٹون میں اپنے قدم جمالئے ہیں۔کمپنی کے پاس عالمی معیار کے مینوفیکچرنگ ایسیٹس اور سپلائی کی صلاحیت موجود ہے۔یہ ادارہ پائیدار کیمسٹری، لوگوں اور ماحول کا احترام، ایک ذمہ دار ادارے کے طور پر کام کرتے ہوئے تمام چیلنجوں کاخندہ پیشانی سے مقابلہ کیاہے۔انہوں نے کہاکہ کمپنی حفظان صحت، حفاظت، ماحولیاتی اور پائیدار ترقی کیلئے ایک تجربہ کار ٹیم کی حمایت کے ساتھ غیر معمولی عزم کی تکمیل، مثالی کسٹمر سروس، مصنوعات کے معیار، بلا رُکاوٹ سپلائی اور تکنیکی سروس فراہم کرتی ہے۔کمپنی اپنے گاہکوں کے ساتھ اپنے طویل مدتی تعلقات کی قدر کرتی ہے، اور اپنی موجودہ اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے جدید طریقے فراہم کرنے کیلئے بھر پور طور پرکام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہاکہ ہوپ کیمیکل پرائیوٹ لمیٹڈ نے تمام ملازمین کے لئے ایسے پروگرامات سالانہ کی بنیاد پرکرنے کی عہدکی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔