ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول کا آغاز 29جنوری سے مڈک لشٹ میں ہوگا، انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں /شہزادہ ہشام الملک

چترال(چترال ایکسپریس) ہندوکش سنو سپورٹس کلب کے زیر اہتمام کے پی ٹوارزم ڈیپارٹمنٹ، ونٹر سپورٹس فیڈریشن آف پاکستان،ایس آر ایس پی، گلاف ٹو پراجیکٹ، کنیڈین ہائی کمیشن کے تعاؤن سے ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول 2021 کے انعقاد کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول کا آغاز 29جنوری سے مڈک لشٹ میں ہورہا ہے اور یہ تین روزہ فیسٹیول 31جنوری کو اختتام پذیر ہوگی۔ فیسٹیول کے انعقاد کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ چترال، چترال سکاؤٹس اور چترال پولیس بھرپور تعاؤن کر رہی ہے۔ ہندوکش سنو سپورٹس کلب کے صدر شہزادہ ہشام الملک کے مطابق اس فیسٹیول میں بڑی تعداد میں ملکی و غیر ملکی کھلاڑی حصہ لینگے جو کہ مقامی کھلاڑیوں کو اسکیئنگ اورسنو بورڈنگ کی تربیت بھی دینگے۔ فیسٹیول میں بڑی تعداد میں سیاحوں کی شرکت متوقع ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔