تازہ ترین

جمعہ29جنوری کو عوامی نیشنل پارٹی تحصیل دروش نے خان عبدلغفارخان (باچاخان) کی برسی عقیدد و احترام کے ساتھ منائی۔

دروش(چترال ایکسپریس)جمعہ29جنوری کو عوامی نیشنل پارٹی تحصیل دروش نے خان عبدلغفارخان (باچاخان) کی برسی عقیدد و احترام کے ساتھ منائی۔ اجلاس کی صدارت تحصیل دروش کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد عالم اورخدیجہ بی بی صوبائی نائب صدر خواتین نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت مولانا خان شرین نے حاصل کی۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری تحصیل دروش عبا س حسین نے باچاخان کے سوانح حیات پر مختصر روشنی ڈالی۔اجلاس کے شراکانے باچا خان کو قومی ہیرو کے ساتھ ساتھ ایک بہترین سیاسی، سماجی اور رہبر قرار دیااور ان کی کوششوں کو سراہا۔ اجلاس کے شراکاء نے اس با ت پر افسوس کا اظہار کیا کہ باچاخان جیسے شخصیت کو غدار قرار دینا اس ملک و قوم کے ساتھ غداری ہے۔وہ شخص جس نے قائداعظم کے ساتھ عدم تشدد، آزادی اور تعلیم پر زور دیا۔ اجلاس میں سیاسی شخصیات، صوبائی عہدہ داران، تحصیل لیول کے ذمہ داران اور وورکرز نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔اس اجلاس میں صوبا ئی نائب صدر خدیجہ بی بی، صوبائی کونسل ممبر عباس جان،ضلعی سینئر نائب صدر غلام احد، عباس حسین جنرل سیکڑی تحصیل دروش، سینئر نائب صدرشان محمد تحصیل دروش نے شرکا ء کے ساتھ خطاب کیا۔ اجلاس کا اختتام قاری جمال عبدالناصر نے دعائیہ کلمات کے ساتھ باچاخان اور ولی خان کے روح کے ایصال ثوا ب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔