
چینیوٹ واقعہ بد ترین مگر لسانیت پھیلانے سے گریز کیا جائے۔رضیت باللہ مرکزی نائب صدر ھدیتہ الھادی و چیف کوارڈینیٹر نظریہ پاکستان
چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)رضیت باللہ مرکزی نائب صدر ھدیتہ الھادی و چیف کوارڈینیٹر نظریہ پاکستان فورم چترال نے
اپنے ایک اخباری بیان کے زریعے عوام سے گزارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینیوٹ واقعہ بد ترین فعل ہے اورمجرم کو سرعام پھانسی پہ لٹکایا جائے مگر اس کی اڑ میں کچھ نادان دوست لسانیت پھیلانے سے گریز کریں۔اُنہوں نے کہا کہ چترال سے ہزاروں کی تعداد میں بہنیں ملک کے دوسرے حصوں میں بیاہی گئی ہیں جو کہ خوش خرم زندگی گزاررہی ہیں اور بہت سارے اپنے فیملیز کو سپورٹ بھی کرتے ہیں لہذا اس قسم کے معاملات میں پنجابی/ پٹھان کا نعرہ لگاتے وقت احتیاط سے کام لیں اوراپنے الفاظ کا چناؤ میں احتیاط برتیں کیونکہ ملک خداداد کو اس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے۔ قاتل قاتل ہوتا ہے اس کا تعلق کسی قومیت سے جوڑنا سراسرملک دشمنی کےعلاوہ کچھ نہیں۔
