چترال،ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول، رنگارنگ تقریبات کا سلسلہ جاری، کنیڈین ہائی کمشنر بھی پہنچ گئیں

چترال(چترال ایکسپریس) چترال کے خوبصورت وادی مڈک لشٹ میں ہندوکش سنو سپورٹس کلب کے زیر اہتمام ونٹر سپورٹس فیڈریشن آف پاکستان، صوبائی محکمہ سیاحت، ایس آر ایس پی، کنیڈین ہائی کمیشن کے تعاؤن سے منعقد ہونے والے ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں رنگارنگ تقریبات جاری ہیں۔ اس فیسٹیول کو کامیاب اور رنگین بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور چترال سکاؤٹس کا خصوصی تعاؤن شامل ہے۔ تحصیل دروش کے پسماندہ اور دورافتادہ مڈک لشٹ کی برف سے ڈھکی ہوئی وادی میں سیاحوں کی بڑی تعداد امڑ آئی ہے۔ فیسٹیول کے دوسرے روز کنیڈین ہائی کمشنر مس وینڈی گیلمور، وفاقی اسپیشل سیکرٹر ی کلائمیٹ چینج سمیت اعلیٰ حکام، ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد نے وادی کا رخ کیا۔ فیسٹیول میں اسکیئینگ، آئیس کیٹنگ اور سنو بورڈنگ، آئس ہاکی کے مقابلوں کے علاقوں روایتی ثقافتی پروگرام منعقد ہو رہے ہیں کی محفلیں سج رہی ہیں جس سے سیاح محظوظ ہو رہے ہیں۔ اس فیسٹیول میں مقامی، ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ فیسٹیول میں 9غیر ملکی کھلاڑی حصہ لے رہے جنکا تعلق اسپین اور فرانس سے ہے جبکہ ساتھ کھلاڑیوں کا تعلق ملک کے مختلف حصوں سے ہے۔
فیسٹیول کے تناظر میں دوسرے مڈک لشٹ میں کلائمیٹ چینج کے حوالے سے آگاہی سیمینار بھی منعقد ہوئی جس سے کنیڈین ہائی کمشنر مس وینڈی گیلمور، اسپیشل سیکرٹری کلائمیٹ چینج، ہندوکش سنو سپورٹس کلب کے صدر شہزادہ ہشام الملک نے خطاب کیا۔ اس موقع مقامی بچوں نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔