تازہ ترین

گرانفروشی کے حوالے سے عوامی شکایات کے ازالے کے لئے ضلعی انتظامیہ اپر چترال متحرک۔

اپرچترال(چترال ایکسپریس)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے کوراغ، چرون اور جنالکوچ کے کاروباری مقامات پر کریک ڈاؤن کیا۔ ڈپٹی کمشنر شاہ سعودکی ہدایات پر محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے کوراغ، چرون اور جنالکوچ کے کاروباری مراکز کا دورہ کیا اور اشیاء خوردونوش کے نرخنامے چیک کرنے کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کے اشیاء کی تاریخ تنسیخ بھی چیک کئے۔ متعدد دکانداروں کو ناجائز منافع خوری سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کاروباری حضرات اور عوام الناس کو کورونا SOPs پر عمل کرنے کی بھی تاکید کی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔