اپر چترال میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو کم کرنے کے حوالے سے اے ڈی سی اپر چترال عرفان الدین کے زیر صدارت میٹنگ کا انعقاد

اپرچترال(چترال ایکسپریس)اپر چترال میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو کم کرنے اور آئندہ کے لئے اس کے لئے لائحہ عمل طے کرنے کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ زیر صدارت محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں تحریک حقوق عوام کے ممبران اور کثیر تعداد میں اپر چترال کے معتبرات اور سماجی کارکنان نے شرکت کیں۔ بجلی کی حالیہ طویل لوڈ شیڈنگ اور اس کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہونے سے متعلق طویل گفت شنید کی گئی۔ شراکاء میٹنگ نے اے ڈی سی سے مولانا ہدایت الرحمان ممبر صوبائی اسمبلی اور اے،ڈی،سی ریلیف لوئر چترال کی زیر صدارت لوئر چترال میں منعقد شدہ میٹنگ میں لئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ پیڈو کو احکامات صادر کرنے کی درخواست کیں۔ اے ڈی سی نے شرکاء میٹنگ کے موقف اور گزارشات سننے کے بعد متعلقہ محکمہ کے زمہ داران کو گوش گزار کئے گئے چیدہ چیدہ نکات پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ لوڈ شیڈنگ پر جلد از جلد قابو پایا جاسکے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔