
تازہ ترین
وزیر اعلیٰ محمود خان کا صوبائی وزیر محب اللہ کے بھائی حبیب اللہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار
پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبائی وزیر محب اللہ کے بھائی حبیب اللہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری ایک تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
دریں اثناءوزیر اعلیٰ نے سابق صوبائی وزیر مرید کاظم کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلی نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے
