اے ڈی سی عرفان الدین کااپر چترال میں گڑے سڑے، بد بودار اور پرانے مچھلی فروشوں،کم وزن اور ذبخ شدہ پولٹری فروشوں کے خلاف کاروائی۔

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی) محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے جمعرات کے روز بونی بازار میں زبردست کاروائی کرتے ہوئے بد بودار، گڑے سڑے اور خراب شدہ پرانے مچھلی فروشوں اور مقررہ وزن سے کم اور ذبخ شدہ مرغی فروشوں کو بونی بازار سے لوئر ڈسٹرکٹ واپس کرتے ہوئے ان کو آئندہ کے لئے اس طرح کی چیزیں ضلع اپر چترال لانے سے گریز کرنے کی ہدایات کی۔ انہوں نے شچر لیویز چیک پوسٹ کے کمانڈر کو آئندہ کے لئے کم وزن مرغی بھیجنے والوں اور بوسیدہ مچھلی فروخت کرنے والوں کو چیک پوسٹ سے واپس کرنے کے حوالے سے سخت ترین ہدایات جاری کردئیے۔ انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ آئندہ اس قسم کی مضرصحت چیزوں کو کھانے سے گریز کریں اور ان کی موجودگی کی اطلاع ضلعی انتظامیہ اپر چترال تک پہنچائیں تاکہ بروقت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔ انہوں نے دوران انسپکشن لوگوں میں ماسک بھی تقسیم کئے اور کورونا SOPsپر عمل کرنے کی بھی تاکید کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔