سوات(چترال ایکسپریس)وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے جمعہ کے روز
سوات کے علاقہ مٹہ کا مختصر دورہ کیا جہاں انہوں نے صوبائی وزیر محب اللہ خان کے بڑے بھائی حبیب اللہ خان کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔ وہ کچھ دیر غمزدہ خاندان کے ساتھ رہے اور مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔