اپرچترال ضلعی ہیڈ کوارٹر بونی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عرفان الدین کی قیادت میں یومِ یکجہتی کشمیر واک کا اہتمام۔

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی) اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں کشمیرکے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے سلسلے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کے سربراہی میں کشمیر ڈے منایا گیا۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان کے علاوہ ضلعی پولیس، محکمہ تعلیم،ٹی۔ایم۔اے۔مستوج، سول ہسپتال کے عملے، سول سوسائٹی کے افراد اور تجار یونین بونی نے بھر پور شرکت کی۔ریلی میں شریک افراد نے مذمتی بنیرزاورپلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جس میں کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف نعرے درج تھے۔شرکاء ریلی نے نعرے لگاتے بازار میں واک کی۔واک کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے کہا کہ کشمیر ی مسلمانوں پر بھارت کی ظلم و بربریت نا صرف عالم اسلام بلکہ عالمِ انسانیت کے لیے ایک چیلنج ہے۔اس لیے اس مسئلہ کی حل کے لیے عالمی دنیا کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ اس ریلی کا مقصد کشمیر میں اپنے مظلوم بہن بھائیوں تک یہ پیغام پہنچانا ہے۔ کہ آپ تنہا نہیں پاکستان کے کونے کونے میں آپ کے دکھ اور درد کو محسوس کررہی ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ظلم اور جبر کا نظام تا دیر قائم نہیں رہتا وہ دن دور نہیں کہ کشمیری مسلمان بھارت کے غاصبانہ قبضے اور ظلم و جبر سے نجات پائینگے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔