پی ڈی ایم چترال کے زیراہتمام کشمیر کے عوام کیساتھ اظہار یکجہتی اور مہنگائی،بے روزگاری کے خلاف جلسے کا انعقاد

چترال(چترال ایکسپریس)پی ڈی ایم چترال کے زیراہتمام کشمیر کے عوام کیساتھ اظہار یکجہتی اور اور مہنگائی بیروزگاری پر شدید مذمت و سخت احتجاج کیا گیا۔ جلسے کی صدارت صدر عوامی نیشنل پارٹی چترال عیدالحسین اور نظامت مسلم لیگ ن چترال کے محمد کوثر ایڈوکیٹ نے کی۔جلسے سے مسلم لیگ ن چترال کے راہنماوں صفت زرین چارویلو،عبدالولی ایڈوکیٹ ساجداللہ ایڈوکیٹ پیپلز پارٹی کے شریف حسین،جمعیت علماء اسلام کے قاری جمال عبدالاناصر، قاضی نسیم و عوامی نیشنل پارٹی کے ایم آئی خان سرحدی و مولانا اسرارالدین الہلال نے خطاب کیا۔ مقررین نے کشمیر کے عوام کیساتھ اظہار یکجہتی اور حکومت وقت کی کشمیر پالیسی پر شدید احتجاج کیا۔ مقررین نے بڑھتی مہنگائی لوڈشیڈنگ کرپشن سمیت بیروزگاری اور کسادبازاری کی تمام تر ذمہ داری کا ذمہ دار عمران خان کی حکومت پر ڈال کروزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔
آخر میں چترال میں لینڈسٹلمنٹ پر عدم اطمینان اور تین سو کے قریب سٹلمنٹ اسٹاف کو فی الفور بحال کرنے لوئر چترال لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔