صوبے بھر میں قانونی طریقے سے پاور کرش پلانٹس لگانے والوں کی سہولت کے لئے لائسنس اور این او سی کے اجراءاور دیگر لوازمات کے لئے ون ونڈو سروس شروع کی جائے۔وزیر اعلی محمود خان

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ صوبے بھر میں قانونی طریقے سے پاور کرش پلانٹس لگانے والوں کی سہولت کے لئے لائسنس اور این او سی کے اجراءاور دیگر لوازمات کے لئے ون ونڈو سروس شروع کی جائے اور قانونی طریقے سے پاور کرش پلانٹس لگانے کے خواہشمند افراد کو درخواست دینے کے ایک ہفتے بعد لائسنس اور این او سی کے اجراءکو یقینی بنایا جائے تاکہ قانونی طریقے سے لگنے والی پاور کرش پلانٹس کی حوصلہ افزائی کرکے غیر قانونی طریقے سے لگنے والی کرشر پلانٹس کی موثر روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو مزید ہدایت کی ہے کہ دریاوں سے ریت اور بجری نکالنے اور آبادی کے آس پاس کان کنی کے لئے متعلقہ قوانین میں مقرر کردہ محفوظ فاصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے موثر لائحہ عمل تیار کیا جائے تاکہ سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کی صورت میں آبادی کو پہنچنے والی نقصانات کو کم سے کم کیا جاسکے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔