تازہ ترین

وزیراعلی محمود خان کا لوئے ماموند لعڑے میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی طرف سے راکٹ فائر کرنے کا واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل لوئے ماموند کے گاوں لعڑے میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی طرف سے راکٹ فائر کرنے کا واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے افسوسناک واقعہ قرار دیا ہے۔
یہاں سے جاری اپنے مزمتی بیان میں وزیر اعلی نے واقعے میں ایک بچے کی شہادت اور دیگر سات بچوں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے کیا ہے۔ وزیر اعلی نے شہید بچے کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔ انہوں کہا کہ سرحد پار سے اس طرح کے واقعات افسوسناک اور انتہائی افسوسناک ہیں اور توقع ہے کہ آئندہ سرحد پار سے اس طرح کے واقعات رونما نہیں ہونگے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔