تازہ ترین

وزیر اعلی محمود خان کا جنوبی وزیر ستان میں دہشتگردوں کی طرف سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت۔

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے جنوبی وزیر ستان کے علاقہ مکین میں دہشتگردوں کی طرف سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے واقعے میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور ہمدردی کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں، قوم کو اپنی سکیورٹی فورسز کی قربانیوں پر فخر ہےاور ان کی یہ قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔