تازہ ترین

 فلک نازچترالی کو پی ٹی آئی نے خواتین کے لئے مخصوص نشستوں پر سینیٹ کا انتخاب لڑنے کے لئے ٹکٹ جاری کردیا

 چترال(چترال ایکسپریس) حکمران جماعت پی ٹی آئی کی جانب سے جاری امیدواروں کی فہرست کے مطابق چترال سے فلک ناز کو خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی نے خواتین کے لئے مخصوص نشستوں پر سینیٹ کا انتخاب لڑنے کے لئے ٹکٹ جاری کیا ہے۔

محترمہ فلک ناز نے پیپلز پارٹی چھوڑنے کے بعد 2013 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔ جب انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا تو وہ پیپلز پارٹی کی ضلعی خواتین ونگ کی سربراہ تھیں۔ پی ٹی آئی نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو ایک اور مخصوص نشست کا ٹکٹ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹکٹوں کے خواہاں بہت سے افراد تھے لیکن پی ٹی آئی کی خواتین ونگ ملاکنڈ ڈویژن کی سربراہی والی محترمہ فلک ناز کے نام کو حتمی طور پر وزیر اعظم عمران خان نے حتمی شکل دے دی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔