چترال کیلئے 69کروڑ روپے کی منظوری قابل تحسین اقدام ہے‘ عبداللطیف

چترال (چترال ایکسپریس)صوبائی حکومت کی طرف سے 69کروڑ روپے کی منظوری چترال کے مسائل کے حل کے حوالے سے قابل تحسین اقدام ہے گزشتہ سال کے سیلاب سے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے خطیر رقم کی فراہمی صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ پختونخوا محمود خان کی چترال کے حوالے سے مثبت سوچ کی عکاس ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف چترال کے سینئر رہنماء عبداللطیف اور پی ٹی آئی اپر چترال کے جنرل سیکرٹری آفتاب ایم طاہر نے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے گزشتہ سال کے قدرتی آفات کے فوراً بعد اپر اور لوئر چترال کا دورہ کیا تھا اور سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے احکامات جاری کئے تھے جس پر ایری گیشن، سی اینڈ ڈبلیو وغیرہ نے نقصانات کا تخمینہ لگا کر صوبائی حکومت کو رپورٹ پیش کی جس کی منظوری دی گئی تھی لیکن بعد میں بعض منصوبوں کو مزید شامل کرنے کے لئے اس پر نظر ثانی کی گئی اور پندرہ کروڑ روپے اضافہ کے ساتھ ان منصوبوں کی بحالی کے لئے فنڈز کی منظوری دی گئی انہوں نے کہاکہ وزریر اعلیٰ محمود خان نے جس طرح اپنے دورہ کے دوران وعدہ کیاتھا کہ وہ وزیر اعلیٰ ہونے کے ساتھ ساتھ چترال کے نمائندے کے طور پر کام کر رہے ہیں اس وعدے کی تکمیل انہوں نے اس خطیر فنڈز کی فراہمی کی صورت میں کر دی ہے انہوں نے صوبائی وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ قدرتی آفات سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے علاوہ بھی صوبائی حکومت نے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں جن کی تکمیل سے چترال ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا انہوں نے اقلیتی امور کے معاون خصوصی وزیر زادہ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے منتخب نمائندوں کی طرح خواب خرگوش میں رہنے کی بجائے چترال کے مسائل حل کرنے میں دن رات ایک کئے ہو ئے ہیں

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔