تازہ ترین

تحریک حقوق عوام کے وفد کا اے ڈی سی اپر چترال عرفان الدین سے ان کے دفتر میں علاقے کے مختلف مسائل کے حوالے سے ملاقات

اپرچترال(چترال ایکسپریس)تحریک حقوق عوام کا ایک وفد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال عرفان الدین سے ان کے دفتر میں علاقے کے مختلف مسائل کے حوالے سے ملاقات کی۔ خصوصاً ہیڈ کوارٹر بونی کے گرڈ اسٹیشن میں 500 کلوواٹ کے ٹرانسفارمر اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے دو گھنٹے کا اضافی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ تھا۔ اے۔ڈی۔سی نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے متعلقہ ادارے کے ذمہ داران سے 500 کلوواٹ کا ایک اضافی ٹرانسفارمر بونی گرڈ اسٹیشن میں نصب کروایا جو کہ موجود تھا۔ اس ٹرانسفارمر کی برقت تنصیب سے بونی کے اندر اوور لوڈنگ کی وجہ سے اضافی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ مستقل طور پر حل ہوگیا جس کے لیے تحریک حقوق کے نمائندگان اے۔ڈی۔سی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ اپر چترال میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے گزشتہ دنوں میں ایم۔پی۔اے چترال کی زیر نگرانی میٹنگ میں جن نکات کا فیصلہ ہوا تھا ان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی گزارش کی جس پر اے۔ڈی۔سی  نے مذکورہ نکات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایم۔پی۔اے کی زیر نگرانی گولین گول پاور ہاؤس میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے میٹنگ ہوئی تھی جس میں لوڈشیڈنگ کم یا ختم کرنے کیلئے مختلف اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس میں اڈوں کی منتقلی اور غیر قانونی کمرشل لائنوں کا خاتمہ وغیرہ شامل تھے۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى