تازہ ترین

وزیر اعظم عمران خان سے پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلی محمود خان کی ملاقات۔

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلی محمود خان سے ملاقات کی ۔ملاقات میں صوبہ خیبر پختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور سیاسی امور پر گفتگوکی۔وزیر اعظم عمران خان نے پشاور میں اراکین کابینہ اور پی ٹی آئی ممبران اسمبلی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سیاست کا اصل مقصد عوام کی خدمت ہے۔بدقسمتی سے یہاں لوگوں نے سیاست کو صرف پیسہ بنانے کے لیے استعمال کیا۔ان لوگوں نے ہر جگہ پیسہ استعمال کیا اور آب ان کی حالت نشان عبرت ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اخلاقیات جب ختم ہو جائے تو قوم تباہی کی طرف جاتی ہے۔ہم مستقبل اور اپنی نسلوں کی بہتری کا سوچتے ہیں۔قدرت نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے۔ہم اس لیے پیچھے رہُ گئے کیونکہ یہاں اقتدار عوامی خدمت کی بجائے پیسہ چوری کرنے کے لیے سنبھالا گیا۔ہم ہر نظام میں شفافیت چاہتے ہیں۔پی ٹی آئی اراکین نے وزیر اعظم کے وژن کی مکمل تائید کی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔