وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پشاور میں اعلی سطح اجلاس

قبائلی اضلاع کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ وزیر اعظم کی ہدایت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت پشاور میں اعلی سطح اجلاس منعقد ہوئیوزیر اعظم نےقبائلی اضلاع کی ترقی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ گورنر شاہ فرمان، وزیر اعلی محمود خان، صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس اور سینئر افسران نے اجلاس  میں شرکت کی۔

ویڈیو لنک کے ذریعے وفاقی وزراء ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، اسد عمر، عمر ایوب خان، فیصل واوڈا اور معاون خصوصی تابش گوہرنے شرکت کی۔

وزیر اعظم کو صوبہ خیبر پختونخوا کو وفاق کی طرف سے بجلی آمدن کی مد میں ادائیگیوں (Net Hydel Profits) پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم کو قبائلی اضلاع کے لیے مخصوص ترقیاتی پیکیج پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کے ترقیاتی منصوبوں بشمول صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر و دیگر منصوبوں پر اب تک 50 ارب روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔

وزیر اعظم نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی کے قبائلی اضلاع کی ترقی کو اولین ترجیح دی جائے اور ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔

وزیر اعظم نے کہا کے قبائلی اضلاع کے غیور شہریوں نے ملک کے لیے بے دریغ قربانیاں دی ہیں۔ اسی لیے ان کے علاقوں کی ترقی ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔