ڈپٹی کمشنر لویر چترال حسن عابد کا ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں کورونا کے خلاف ویکسین کا افتتاح،ڈاکٹروں اور دوسروں اہلکاروں کو ویکسین لگائے گئے۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ڈپٹی کمشنر لویر چترال حسن عابد نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں فیتہ کاٹ کر کورونا کے خلاف ویکسین کا افتتاح کیاجس میں محکمہ صحت کے ڈاکٹروں اور دوسرے اہلکاروں کو ویکسین لگائے گئے جن میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر حیدر الملک اور ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شمیم بھی شامل تھے۔ فیتہ کاٹنے کے بعد انہوں نے ویکسین کی کامیابی کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی (جنرل) چترال حیات شاہ بھی موجودتھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔