اے سی مستوج شاہ عدنان کا خرچوم ریری اویر کا دورہ، چٹان گرنے کے متاثرین کے نقصانات کاجائزہ لیا گیا۔۔

 اپرچترال (ذاکر محمد زخمی) شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے خصوصی احکامات کی روشنی میں شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے خرچوم ریری اویر میں قدرتی آفات کے نتیجے میں پیش آنے والے واقعات کا جائزہ لینے اور متاثرین کے ساتھ ممکنہ امداد پہنچانے کے سلسلے میں اویر ویلی کا دورہ کیا۔ مقامی لوگوں سے پوچھنے پر بتایا گیا کہ 23 تاریخ صبح 10 بجے کے قریب اچانک سامنے پہاڑ سے زور دار آواز سنی گئی اور اوپر سے بڑے بڑے پتھر گرنا شروع ہوئے۔ جس کے نتیجے میں ایک بڑا پتھر مسمی محمد شفیق ولد محمد اسحاق کے گھر پر گر گیا اور اس کے گھر کو شدید نقصان پہنچا۔ البتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا باقی پانچ بندوں کے متعدد میوہ دار اور غیر میوہ دار درختان جڑ سے اُکھڑ گئے۔ موقع پر تمام نقصانات کا جائزہ لیا گیا اور متاثرین کو ریلیف آئٹم جن میں ٹینٹ، کیچن سیٹ، کمبل، فوم وغیرہ دی گئی۔ نقصانات کی باقاعدہ اسسمنٹ کے لئے باقاعدہ ٹیم تشکیل دی جائے گی اور اس کے اسسمنٹ رپورٹ کے مطابق متاثرین کو معاوضہ دیا جائے گا۔ مذید برآں چٹان گرنے کے نتیجے میں 250 گھرانوں کا 500 میٹر لمبی سیرابی چینل بھی بُری طرح متاثر ہوا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔