وزیر اعلیٰ محمود خان کی سابق صوبائی وزیر قانون سلطان محمد خان سے ملاقات

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے سابق صوبائی وزیر قانون سلطان محمد خان نے جمعرات کے روز چیف منسٹر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ صوبائی وزیر بلدیات اور قانون اکبر ایوب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر صوبے کی سیاسی صورتحال، پارلیمانی اُمور اور آنے والے سینٹ انتخابات سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سینٹ انتخابات کیلئے پارٹی کے اُمیدواروں کی نامزدگی کے سلسلے میں پارٹی قیا دت کے فیصلوں کی مکمل تائید کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میرٹ کی بالاد ستی پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ سینٹ انتخابات کیلئے اہلیت کی بنیاد پر مخلص کارکنوں کو ٹکٹس جاری کئے گئے ہیں، جس کا پارٹی کے تمام چھوٹے بڑے کارکنوں نے خیر مقد م کیا ہے۔ اُنہوںنے یقین کا اظہار کیا کہ سینٹ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ انہوںنے مزید کہاکہ پیسے کے بل بوتے پر نشستیں لینے کی کوشش کرنے والی اپوزیشن جماعتوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔