تازہ ترین

پی آئی اے کاچترال کے لئے پروازوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ کرایوں میں نمایاں کمی کا اعلان

چترال(چترال ایکسپریس)پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز نے چترال کے لئے پروازوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ کرایوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔ادارے کی طرف سے اسلام آباد سے چترال کے لئے ہفتے میں دو پروزایں 5مارچ سے چلائی جائیں گی۔جوکہ جمعہ اور پیر کے روز ہوں گے۔اس کے علاوہ عوام کو فضائی سہولت دینے کیلئے حیر ت انگیز طورپر کرایوں میں رعایت دی گئی ہے۔جواسٹارٹنگ کرایہ 5965ہوگی۔تاکہ زیادہ سے زیادہ مسافر اور سیاح اس سے استفادہ حاصل کرسکیں۔پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی طرف سے پروازوں میں اضافے اور کرایوں میں کمی پرعوام نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے۔اور کہا ہے کہ اس سے مسافروں کو بہت زیادہ سہولت حاصل ہوگی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔