وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی طرف سے پی ٹی آئی کے ممبران صوبائی اسمبلی کے لیے ظہرانے کا اہتمام

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی طرف سے جمعہ کے روز پی ٹی آئی کے ممبران صوبائی اسمبلی کے لیے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ ممبران صوبائی اسمبلی کے علاوہ اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق عنی اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی ظہرانے میں شرکت کی۔
سینیٹ انتخابات کے لئے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار بھی ظہرانے میں شریک تھے۔
اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی کو سینٹ انتخابات کے لیے ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی جبکہ
نئے ممبران اسمبلی کو سینٹ انتخابات کے طریقہ کار پر باقاعدہ تربیت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ پانج ممبران اسمبلی کے علاوہ دیگر تمام ممبران اسمبلی ظہرانے میں شریک تھے جو گھر میں بیماری اور دیگر ناگزیر وجوہات کی بناء پر شریک نہ ہوسکے جس کے لیے انہوں نے وزیر اعلی سے رابطہ کرکے ان سے باقاعدہ اجازت لی تھی۔ ظہرانے کے شراکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف
سینٹ انتخابات میں اپنی تمام نشستیں جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف
انتخابات میں مکمل شفافیت کی علمبردار ہے اس لیے شو آف ہینڈز کے ذریعے انتخابات کا انعقاد چاہتی ہے۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کے لئے پارٹی ٹکٹس میرٹ کی بنیاد پر ٹکٹس تقسیم کئے گئے ہیں اور پارٹی کے تمام کارکنان نے اس سلسلے میں پارٹی اور پارٹی چیئرمین عمران خان کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔