تازہ ترین

چترال ROSEکی طرف سے چترال سے تعلق رکھنے والی ایوب میڈیکل کالج کی طالبہ کو اسکالرشپ دیا گیا

چترال (چترال ایکسپریس) چترال میں اعلیٰ تعلیم کے لئے کم وسائل والے طلباء وطالبات کو مالی معاونت حاصل کرنے کے لئے کوشان ادارہ ROSEکے زیر اہتما م جمعہ کے روز منعقدہ ایک تقریب میں ایوب میڈیکل کالج میں چترال کے کوٹے پر بی ڈی ایس میں داخلہ لینے والی طالبہ ایمن حبیب کو داخلہ فیس 36ہزار روپے کا اسکالرشپ دیا گیا جس میں معروف عالم دین اور شاہی مسجد کے خطیب مولانا خلیق الزمان مہمان خصوصی تھے۔ ایمن حبیب کا تعلق چترال ٹاؤن کے علاقہ خورکشاندہ سے ہے۔ ROSEکے چیرمین ہدایت اللہ اس موقع پر موجود تھے جس نے چترال کے علم دوست اور مخیر حضرات پر زور دیاکہ وہ اعلیٰ تعلیم کی روشنی کو پھیلانے کی مشن میں ان کا دست وبازو بنیں اور شمع سے شمع جلانے کے لئے ایثار وقربانی کا مظاہر ہ کریں۔ انہوں نے مولانا خلیق الزمان کی اس سلسلے میں خدمات کی تعریف کرتے ہوئے دوسروں کے لئے قابل تقلید قراردیا اور کہاکہ نہ صرف وہ خود ROSEکے ڈونر ہیں بلکہ کراچی اور ملک کے دیگر شہروں میں ڈونر اس ادارے سے تعاون کر رہے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ROSEنے اپنے اعلان کے مطابق چترال کے کوٹے پر میڈیکل اور انجینئرنگ یونیورسٹی میں داخلہ لینے والوں کے ایڈمشن فیس کی رقم یکمشت انہیں ادا کی ہے۔ اس موقع پر مولانا خلیق الزمان نے کہاکہ اس تنظیم کی طرف دست تعاون بڑہانا چترال سے تعلق رکھنے والے ہر فرد پر فرض ہے کیونکہ یہ بات مسلم ہے کہ علاقے کی پسماندگی کو اعلیٰ تعلیم کے بغیر دور نہیں کرسکتے۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى