اپرچترال کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت امیر اللہ خان یفتالی کا لاسپور بروک سے تعلق رکھنے والے مراد کی موت پر گہرے رنج وغم اظہار

اپرچترال (چترال ایکسپریس)اپرچترال کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال امیر اللہ خان یفتالی نے لاسپور بروک سے تعلق رکھنے والے مراد کی موت پر گہرے رنج وغم اظہار کرتےہوۓ اس بات کا ذکر کیا ہے۔کہ ایک غریب کی موت پر موجودہ ضلعی انتظامیہ عوامی نمائیندوں اور صوبائی حکومت کا چھپ بیٹھنا سمجھ سے باہر ہے۔انصاف کے دعواۓ داروں کے منہ پر مراد کا موت ایک طمانچہ ہے۔شہر اقتدار میں اور انصاف کے دروازے کے سامنے یہ موت اس بات کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔ کہ غریب ہمیشہ غریب ہی رہے گا۔اور کوئی پوچھنے والا ہی نہیں۔کب تک شہر اقتدار کے شاہراوں پر غریب کی خون بہتا رہے گا۔

مراد کی خون یوں رایئگان نہیں جاۓ گی۔مراد کے بچوں کو انصاف ملے گا۔صوبائی حکومت لوئیر اور اپر چترال کے ضلعی انتظامیہ فوری طوری پر اس سانحے پر اکیشن لے لیں۔مراد کا خون اتنا سستا بھی نہیں کہ ہم چھپ بیٹھیں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔