صوبائی حکومت اپنی بجلی کی پیداوار کی ترسیل اورتقسیم کا اپنا نظام قائم کرے گی۔وزیراعلی محمود خان

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے نیپرا کی طرف سے صوبائی حکومت کو اپنی ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ کمپنی کے قیام کے لئے لائسنس کے اجراءکو صوبے میں بجلی کے شعبے کی ترقی کیلئے اہم پیشرفت اور صوبائی حکومت کی ایک اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب صوبائی حکومت اپنی بجلی کی پیداوار کی ترسیل اورتقسیم کا اپنا نظام قائم کرے گی۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ کمپنی کے قیام سے پیڈو کے تحت پیدا ہونے والی بجلی کو سستے نرخوں پر مقامی صنعتوں اور گھریلو صارفین کو پہنچانے میں مدد ملے گی جسے یہاں مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا اور لوگوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ وزیراعلی نے کہا موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں بجلی پیدا کرنے کے مواقع سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کرکے صوبے میں توانائی کی کمی کو پوری کرنے ، صوبے کی معیشت کو مستحکم کرنے اور یہاں کے لوگوں سہولیات دینے کے لئے ایک جامع منصوبہ بندی کے تحت ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے جن کے مثبت اور حوصلہ افزا نتائج سامنے آرہے ہیں۔ لائیسنس کے اجراء پر صوبے کے عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے وزیر اعلی نے اس سلسلے میں محکمہ بجلی و توانائی کی پوری ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔